Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

time_stated_uk

  1. گنیش

    پاکستان میں آباد ہندو برادری گنیش چتورتھی کا تہوار بھرپور انداز سے مناتے ہیں۔ اس کی تیاریاں تقریبا ایک سے ڈیرھ ماہ پہلے سے شروع ہو جاتی ہیں۔ کئی لوگ گنیش کی مورتیاں بنواتے ہیں اور گنیش چتورتھی کے روز انھیں سمندر یا دریا کے پانی میں ڈال دیتے ہیں۔

    مزید پڑھیے
    next
  2. بریکنگالیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے 4 اکتوبر کو سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا

    شہزاد ملک، بی بی سی اردو، اسلام آباد

    عام انتخابات

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق پر مشاورت کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا۔

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں کو مشاورت کے لیے 4 اکتوبر 2023 کو دوپہر 2 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق مجوزہ ضابطہ اخلاق کی ایک کاپی بھی سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کو بھیجی گئی ہے تاکہ مشاورت کے وقت وہ ضابطہ اخلاق پر بہتر انداز میں اپنی رائے دے سکیں۔

    الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق کی کاپی اپنی ویب پر بھی اپ لوڈ کر دی ہے جس کو www.ecp.gov.pk پر دیکھا جا سکتا ہے۔

  3. عمار فاروق

    یہ سیباکیوٹ سیکلورزنگ پیننسیفلائٹس مرض ہے کیا، کیا اس کا کوئی علاج ممکن ہے اور کیا کوئی انسان واقعی دکھ کی کیفیت، جدائی کے احساس یا نفسیاتی صدمے سے مر سکتا ہے؟

    مزید پڑھیے
    next
  4. چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں زیر التوا مقدمات اور مختلف بینچز کی تشکیل کے حوالے سے اہم اجلاس جاری

    شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں زیر التوا مقدمات اور مختلف بینچز کی تشکیل کے حوالے سے اہم اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے پر تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کے مطابق اس وقت 58 ہزار کیسز زیر التوا ہیں۔

    اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی تجاویز پر مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔

    اجلاس میں پاکستان بار و سپریم کورٹ بار ممران بھی موجود ہیں۔

  5. اسلام آباد ہائی کورٹ کا افغان پناہ گزین خاتون کو آسٹریلیا جانے کے لیے اجازت نامہ دینے کا حکم

    علامتی تصویر
    Image caption: علامتی تصویر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغانستان سے جان بچا کر پاکستان آنے والی ایک ہزارہ خاتون کی سیاسی پناہ کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر کو خارج کر دیا ہے۔

    افغانستان سے بھاگ کر آنے والی خاتون راحیل عزیزی کے خلاف ویزا نہ ہونے کی پاداش میں ایف آئی اے نے سیکشن 14 فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

    یہ شق بغیر ویزا پاکستان آنے یا پاکستان میں رہنے سے متعلق ہے۔ اس جرم میں ملزم کو 10 برس تک کی سزا ہو سکتی ہے۔

    راحیل عزیزی نے اس کارروائی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے پیش ہو کر دلائل دیے۔

    عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے خاتون کو باعزت بری کیا ہے۔

    جسٹس بابر ستار نے 21 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا ہے کہ ’راحیل عزیزی کے پاس اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد اس کی جان کو سنگین اور فوری خطرات لاحق تھے۔ وہ خوشی سے نہیں بلکہ جان بچانے ادھر آئی ہے۔‘

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائ ے پناہ گزیں، یو این ایچ سی آر پہلے ہی تفتیش کر چکی ہے۔

    اسی بنا پر خاتون کو آسٹریلیا نے سیاسی پناہ گزین کا ویزا بھی دے دیا مگر مقدمے میں الجھنے کی وجہ سے ہ آسٹریلیا نہیں جا سکتی تھیں۔

  6. کچلاک: عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئررہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش برآمد، پارٹی کا تدفین سے انکار

    ارباب غلام محمدکاسی
    Image caption: ارباب غلام محمدکاسی

    پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئررہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    نیوکچلاک پولیس تھانے کے ایک اہلکار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ارباب غلام محمدکاسی کی لاش کچلاک میں مغربی بائی پاس کے علاقے سے ملی۔

    ایس پی صدرکوئٹہ پولیس آصف یوسفزئی نے بی بی سی کوبتایا کہ لاش کے قریب سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرائم سین سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے اورتحقیقات کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی اس واقعے کے محرکات کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

    پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔ سول ہسپتال کوئٹہ کی خاتون پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ فیض نے بی بی سی کوبتایا کہ کے اے این پی کے رہنما کو سرپرایک گولی بائیں جانب سے لگی ہے اوردائیں جانب سے پارہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بظاہریہ خود کشی کا واقعہ نہیں بلکہ قتل کا واقعہ لگتا ہے کیونکہ اے این پی کا رہنما بائیں ہاتھ سے کام نہیں کرتے تھے۔ ’میں نے ان کے فیملی کے ارکان سے پوچھا کہ وہ لیفٹ ہینڈڈ تو نہیں تھا توان کے خاندان کے افراد نے بتایا کہ وہ لیفٹ ہینڈڈ نہیں بلکہ رائٹ ہینڈڈ تھے۔‘

    عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدراصغرخان اچکزئی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنما کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش اس علاقے میں پھینک دی گئی تھی۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارباب غلام محمد کاسی کا قتل صوبے میں جاری پارٹی اور سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے تسلسل کا حصہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے رہنما کی فوری طورپرتدفین نہیں کریں گے بلکہ ان کے قتل کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے لیے سیاسی پارٹیوں کے قائدین کا اجلاس طلب کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس ارباب ہائوس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جس میں اس واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے وقت دیا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ قتل کی تحقیقات اورملزمان کی نشاندہی کے حوالے سے پولیس کی پیش رفت کو دیکھ کرپارٹی کے رہنما کےلاش کی تدفین کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ارباب غلام محمد کاسی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن تھے۔ وہ پارٹی اوراس کی ذیلی تنظیموں کے مختلف عہدوں پرفائزرہے ۔ ان کا تعلق ضلع کوئٹہ کے پشتون قبیلے کاسی سے تھا۔

  7. snake

    ہر قسم کے سانپ کے زہر کا تریاق یا توڑ موجود ہے ضرورت صرف اتنی ہے کہ جس شخص کو سانپ کاٹ لے اس کو وقت ضائع کیے بغیر ہسپتال پہنچایا جائے جہاں اسے یہ تریاق دیا جا سکے۔

    مزید پڑھیے
    next
  8. احمدی، قبرستان

    پاکستان میں رہنے والی احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کا دعویٰ ہے کہ مخصوص قبرستانوں میں ان کی قبریں غیر محفوظ ہیں اورمشترکہ قبرستانوں میں بھی تدفین کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے پیاروں کو دور دراز علاقوں میں دفنانے پر مجبور ہیں۔

    مزید پڑھیے
    next
  9. کوئٹہ

    کوئٹہ میں چند نوجوانوں نے کتابیں پڑھنے کے شوقین افراد کے لیے سائیکل پر مفت کتابوں کی ڈیلیوری شروع کی ہے۔ اس سے مقامی افراد، خاص طور پر خواتین، کو کیسے فائدہ ہو رہا ہے؟

    مزید پڑھیے
    next
  10. اسلام آباد ہائیکورٹ کم سِن گھریلو ملازمہ تشدد کیس پر سماعت: ایسے واقعات کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ کم سِن گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں جج عاصم حفیظ کے خلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے عدالتی معاونین سے بھی کہا کہ وہ اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے لیے تجاویز دیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی معاونین فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور مریم سلمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ’مجھے ایک خط موصول ہوا تھا، اسے درخواست میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس کیس کی انوسٹی گیشن تو اپنی جگہ چل رہی ہے ہم اُس میں نہیں جائیں گے‘۔

    ان کے مطابق ’میرے مدنظر ہے کہ یہ عدالت سوموٹو نوٹس نہیں لے سکتی۔

  11. لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت مسلم لیگ ن سے ہے، انتخابات کا اختیار اسٹیبلشمنٹ کا نہیں الیکشن کمیشن کا ہے: بلاول بھٹو

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کسی اور سے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن سے ہے، کسی اور سے شکایت ہوتی تو اس کا نام لے کر ذکر کرتا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ’سی ای سی کے اجلاس میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا گیا ہے اس لیے اب یہ مناسب نہیں ہے کہ میں ہر روز اس بارے میں بات کروں، جہاں تک لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہے وہ سب ہی کو نظر آرہی ہے‘۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے، پہلے سے جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبوں میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

    انتخابات کی تاریخ سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کے اعلان کا اختیار اسٹیبلشمنٹ یا کسی اور کے پاس نہیں الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں ہر روز کوئی نہ کوئی شامل ہورہا ہے، کوئی پابندی یا رکاوٹیں نہیں ہیں، سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹ اور پروپگینڈا پر دھیان نہ دیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پارلیمنٹ کی بالادستی اور خود عدلیہ کے لیے اہم ہے اس لیے اس کی فل کورٹ سماعت ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ آئے گا تو الیشکن سمیت دیگر کیسز کے حوالے سے بینچ کی تشکیل کے بارے میں زیادہ وضاحت ہوجائے گی۔

  12. ملک بھر کی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں: سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے قیدیوں کی ’پروبیشن‘ پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔ فیصلے میں کہ گیا ہے کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ پروبیشن پر رہائی کے قوانین کا فعال ہونا یقینی بنائیں۔

    سپریم کورٹ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پروبیشن کے اہل تمام افراد کی رہائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا تحریر کردہ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر کی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ سپریم کورٹ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے آئینی حقوق کی فراہمی ناممکن ہوچکی ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جیلوں میں عدم سہولیات کا شکار افراد کی اکثریت غریبوں کی ہے۔ سپریم کورٹ غریب لوگوں کو ریاست بھی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔

    فیصلے کے مطابق عدالت فوجداری نظام بااثر افراد کے ہاتھوں کمزوروں کے استحصال اور انصاف کی عدم فراہمی کی اجازت دیتا ہے۔ آئین کے تحت چلنے والے معاشرے میں جیلوں کی ایسی حالت زار ناقابل برداشت ہے۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر قیدی کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔ قیدیوں کوآزادانہ نقل و حرکت کے علاوہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔

  13. عمران خان سے ملاقات کے لیے بشریٰ بیگم اٹک جیل پہنچ گئیں

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ بشری بی بی اٹک جیل پہنچ گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ دو وکیل بھی موجود ہیں۔

  14. کہا گیا کہ اب ان کی سیاست ختم ہو گئی مگر نواز شریف ہر بار ابھر کر سامنے آئے ہیں: مریم نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بار مشکل سے نواز شریف ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق اس بار بھی نواز شریف کی واپسی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

    مریم نواز کے مطابق ’جنھوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ رسوائی اور ذلت سمیٹ کر گئے ہیں‘۔ ان کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ان لوگوں کو قدرت نے ’ائیرمارک‘ کیا ہوا تھا۔

    ان کے مطابق بہت بار کہا گیا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، ان کی پارٹی ختم ہو گئی ہے، وہ اب سیاست میں غیرمتعلقہ ہیں، اب وہ تاحیات نااہل ہیں مگر ہر بار خدا نے نواز شریف کو پھر سے سرخرو کیا ہے۔

    ان کے مطابق نواز شریف نے بہت ’سیٹ بیکس‘ یعنی صعوبتیں دیکھیں۔ مریم نواز کے مطابق نواز شریف کے مصائب کا سلسلہ پرویز مشریف کے ٹیک اوور سے شروع ہوا ہے۔ مگر اب ایک بار پھر نواز شریف ’کم بیک‘ کر رہے ہیں۔

    ان کے مطابق ایک انگریزی کی کہاوت ہے کہ ’کم بیکس‘ ہمیشہ ’سیٹ بیکس‘ سے مضبوط ہوتے ہیں۔

    View more on twitter
  15. سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو حراست میں لیے جانے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے 22 ستمبر تک رپورٹ طلب

    شہزاد ملک، بی بی سی اُردو ڈاٹ کام

    شیخ رشید

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو حراست میں لیے جانے پر آئی جی پنجاب اور وفاقی حکومت سے 22 ستمبر تک رپورٹ طلب کر لی۔

    منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی۔ دورانِ سماعت شیخ رشید کی جانب سے اُن کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان عدالت میں پیش ہوئے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب پولیس نے شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

    سماعت کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری درخواست پر عدالتِ عالیہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، آر پی او، سی پی او راولپنڈی، اور ایس ایس پی آپریشنز کو نوٹس جاری کر کے 22 ستمبر کو جواب طلب کر لیا یے۔‘

  16. سپریم کورٹ آف پاکستان

    انتخابات قریب ہیں اور آپ نے اہم فیصلے کرنا ہیں لہٰذا سب ذمہ داری اگلے تیرہ ماہ میں آپ کے کندھوں پر رہے گی۔ کیا کریں قاضی صاحب! آپ ایک ہیں اور مقدمات کی طرح اُمیدیں ہزاروں۔۔۔ اُمید ہے اب انصاف کی راہ میں سموسہ نہیں آئے گا

    مزید پڑھیے
    next
  17. رانا ثنا اللہ: ’ہم توقع کرتے ہیں کہ نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے گا‘

    رانا ثنا اللہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’الیکشن کمشن حلقہ بندیاں کر رہا ہے، حلقہ بندیوں کے مکمل ہوتے ہی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہونا چاہیے۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ ’صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہییں۔‘ نگران حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’نگران حکومت لیول پلئینگ فیلڈ دے۔‘

    پاکستان مسلم لینگ ن کے قائد نواز شریف کی واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔‘

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا بیانیہ کارکردگی کا ہو گا، ہم نے اس ملک کو بحران سے نکالا ہے۔‘

  18. چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    پاکستان کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ فل کورٹ کی عدالتی کارروائی ٹی وی پر نشر کی گئی۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل کے دوران ججز سوالوں کی بوچھاڑ کرتے رہے اور چیف جسٹس جونیئر وکلا کو سوال نوٹ کرنے کا کہتے رہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  19. یوکرین جنگ

    پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر یوکرین کو پاکستانی اسلحہ برآمد کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

    مزید پڑھیے
    next
  20. سپریم کورٹ کا رواں ہفتے کا ججز روسٹر جاری

    روسٹر

    سپریم کورٹ نے رواں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن کی مشاورت سے روسٹر جاری کیا۔