بی بی سی اردو کے بارے میں

٭ بی بی سی اردو ڈاٹ کام

بی بی سی اردو سروِس کی انعام یافتہ ویب سائٹ bbcurdu.com خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے اردو زبان کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔

جولائی دو ہزار دو میں لانچ ہونے کے بعد بی بی سی اردو ڈاٹ کام نے نیوز ویب سائٹوں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا ہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آپ پل پل بدلتی خبروں کے علاوہ، فوٹو فیچر، تجزیے اور تازہ ترین ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

٭ ریڈیو سروس

بی بی سی کی عالمی سروس گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک میں مقیم اردو کے سامعین کے لیے پروگرام پیش کر رہا ہے۔

بی بی سی رادو ڈاٹ کام کے آنے کے بعد ہمارے اردو سامعین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر میں مقیم اردو سمجھنے والے لوگ اب ہماری ویب سائٹ پر موجود لنکس کے ذریعے بی بی سی کی عالمی سروس کے اردو ریڈیو پروگرام سنتے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام:

سیربین

3.00 - 4.00 PM گرینچ

فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 5965، 7205، 9510، 15160 کلو ہرٹز یا 19، 31، 41، 49، 212 میٹر بینڈ

بی بی سی اردو سروس ریڈیو کا طرہ امتیاز اور ہماری طویل ترین دورانیے کی مجلس جنوبی ایشیا میں شام ڈھلے سنی جا سکتی ہے۔

تازہ عالمی خبروں کا بلیٹن، پاکستان اور بھارت سے ہمارے نامہ نگاروں کی رپورٹیں، دنیا بھر سے بی بی سی کے صحافیوں کے مراسلے اور تبصرے، اہم شخصیات کے انٹرویو، آپ کے خطوط، عام دلچسپی کے موضوعات پر فیچر اور معیشت، کھیل اور حالات حاضرہ پر ہمارے ہفتہ وار سلسلے، یہ سب سیربین کا حصہ ہیں۔

ایف ایم نیوز بلیٹن

پاکستان میں ہمارے پارٹنر ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر آپ دن میں تین مرتبہ تفصیلی خبروں کا بلیٹن بھی سن سکتے ہیں۔

یہ بلیٹن دس منٹ دورانیے کے ہیں اور روزانہ شام پانچ، چھ اور سات بجے پیش کیے جاتے ہیں جبکہ پانچ بجے کا بلیٹن فیس بک پر بی بی سی اردو کے صفحے پر بھی براہِ راست نشر کیا جاتا ہے۔

گلوبل نیوزبیٹ

گلوبل نیوز بیٹ نوجوانوں کے لیے صرف دو منٹ کے بُلیٹن۔

گلوبل نیوز بیٹ بُلیٹن اُردو زبان میں رات 8 بجے سے صبح 1 بجے تک ہر گھنٹے کے بعد اپنا اور آواز ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے علاوہ بی بی سی اردو کے ٹوئٹر ہینڈل، فیس بُک اور آڈیو بوم پر ضرور سنیے۔